Thursday, June 27, 2013

پہلی صدی میں جمعہ کا جزبہ


حجۃ الاسلام حضرتِ سیدنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں، پہلی صدی میں سحری کے وقت فجر کے بعد راستوں کو لوگوں سے بھرا ہوا دیکھا جاتا تھا، وہ چراغ لیے ہوئے (نمازِ جمعہ کے لیے) جامِع مسجد کی طرف جاتے گویا عید کا دن ہو، حتٰی کہ یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔ پس کہا گیا کہ اسلام میں جو پہلی بدعت ظاہر ہوئی وہ جامِع مسجد کی طرف جلدی جاگے کو چھوڑنا ہے۔ افسوس! مسلمانوں کو کسی طرح یہودیوں سے حیاء نہیں آتی کہ وہ لوگ اپنی عبادت گاہوں کی طرف ہفتے اور اتوار کے دن صبح سویرے جاتے ہیں نیز طلبگارانِ دنیا خرید و فروخت اور حصولِ نفع دنیوع کیلئے سویرے سویرے بازاروں کی طرف چل پڑتے ہیں تو آخرت طلب کرنے والے ان سے مقابلہ کیوں نہیں کرتے!"

(احیاء العلوم، ج۱، ص۲۴۶، دارصادر بیروت)

No comments: