Thursday, June 27, 2013

جمعہ کی برکتیں


حضرت حمید بن عبدالرحمٰن رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ فرمایا، "جو شخص حمعہ کے دن اپنے ناخن کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بیماری نکال کر شفاء داخل کر دیتا ہے

(مصنف ابن ابی شیبہ، ج ۲، س ۶۵ دالفکر بیروت)

سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ، قرارِ قلب و سینہ، فیضِ گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان ہے، "جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازہ پر فرشتے آنے والے کو لکھتے ہیں، جو پہلے آئے اس کو پہلے لکھتے ہیں، جلدی آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک اونٹ صدقہ کرتا ہے، اور اس کے بعد آنے والا اُس شخص کی طرح ہے جو گائے صدقہ کرتا ہے، اس کے بعد والا اُس شخص کی مِثل ہے جو مینڈھا صدقہ کرے، پھر اس کی مِثل ہے جو مرغی صدقہ کرے، پھر اس کی مثل ہے جو انڈا صدقہ کرے اور جب امام (خطبہ کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال ناموں کو لپیٹ لیتے ہیں اور آ کر خطبہ سنتے ہیں

(صحیح بخاری ج۱ ص۱۲۷)


No comments: