عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمرٍو اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ قَالَ اِنَّ
الدُّنْیَا کُلَّھَا مَتَاعُ ، وَّ خَیْرُمَتَاعِ الدُّنْیَا الْمَرْءَ ۃُ
الصَّالِحَۃُ
حضرت عبد اللہ بن عمرو سے(روایت ہے) بےشک اللہ کے رسول(نے) فرمایا
بےشک ساری دنیا متاع (یعنی قابل استفادہ چیز) ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک
عورت(بیوی)ہے
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت
ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ ساری دنیا
ایک متاع ِزندگی ہے اور دنیاکی بہترین متاع نیک عورت ہے۔
(سنن النسائی،کتاب النکاح،باب المرأۃ الصالحہ،ج۶،ص۶۹)
وضاحت:
انسان دنیا کو برَتْ کر
چھوڑ جاتا ہے رب تعالیٰ فرماتا ہے '' قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا
قَلِیْلٌ'' ترجمہ کنزالایمان:تم فرما دو کہ دُنیا کا برتنا تھوڑا ہے ۔ (پ۵،النساء ۷۷)
صوفیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ
فرماتے ہیں ،اگر دنیا دین سے مل جائے تو لازوال دولت ہے قطرے کو ہزار خطرے ہیں
دریا سے مل جائے توروانی طغیانی سب کچھ اس میں آجاتی ہے اور خطرات سے باہر ہو جاتا
ہے۔
عورت کو بہترین متاع اس
لئے فرمایا گیا کہ نیک بیوی مرد کو نیک بنا دیتی ہے،وہ اُخروی نعمتوں سے ہے حضرت
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے '' رَبَّنَا اٰ تِنَا فِی
الدُّنْیَا حَسَنَۃً'' کی تفسیر میں فرمایا (یعنی ) خدایا ہم کو دنیا
میں نیک بیوی دے اور آخرت میں اعلیٰ حور عطا فرما اور آگ'' یعنی خراب بیوی'' کے
عذاب سے بچا۔جیسے اچھی بیوی خدا کی رحمت ہے ایسی ہی بری بیوی خدا کا عذاب ہے۔ (مراٰۃ
المناجیح، ج ۵،ص۴)
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے!
عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔ یا
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بخشش فرما ۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
No comments:
Post a Comment