Friday, June 21, 2013

میں غضب و غصہ کے مطابق عمل نہیں کرتا (صلی اللہ علیہ وسلم)


حضرت سیدنا عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے عرض کی :''یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کیا میں ہر وہ بات تحریر کر لیاکروں جو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم غصے اور رضا کی حالت میں ارشاد فرماتے ہیں۔ ''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''ہاں! لکھ لیا کرو، اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! اس سے کبھی حق کے علاوہ کوئی بات نہیں نکلتی۔'' اور ساتھ ہی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنی زبانِ حق ترجمان کی جانب اشارہ فرمایا اور یہ نہ ارشاد فرمایا :''میں تو غصے ہی نہیں ہوتا۔'' بلکہ ارشاد فرمایا :'' غضب مجھے حق بات کہنے سے نہیں روکتا۔''یعنی میں غضب و غصہ کے مطابق عمل نہیں کرتا۔

(ابوداؤد، کتاب العلم ، باب کتابۃ العلم،الحدیث:۳۶۴۶،ص۱۴۹۳،مفہوماً)


اگر ہم اپنے رسول خدا احمد مجطبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے دور ہیں پر آقا علیہ السلام تو ہم سے آگاہ ہیں کہ قرآن میں آیا (مفہوم) میری رحمت مومنین کے دلوں سے زیادہ قریب ہے۔ اور میرے پروردگار کی سب سے خاص رحمت میرے آقا علیہ السلام تو ہیں۔

جو ہو چکا ہے، جو ہو گا، حضور جانتے ہیں
تیری عطا سے خدایا، حضور جانتے ہیں
صلی اللہ علیہ وسلم

No comments: