Monday, June 24, 2013

پردہ



عَنْ بْنِ مَسْعُوْدٍ عَن النَّبیِّ قَالَ أَلْمَرْءَ ۃُ عَوْرَۃٌ فَاِذَا خَرَجَتِ اسْتَشْرَفَھَا الشَّیْطَانُ

حضرت ابن مسعود سے(روایت کرتے ہیں ) نبی(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ) سے فرمایا  عورت پردہ میں رکھنے کی چیزہے توجب وہ(عورت)نکلتی ہے نگاہ اٹھا کر دیکھتا ہے اس(عورت)کو شیطان

بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ عورت عورت ہے یعنی پردے میں رکھنے کی چیز ہے جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کو گھورتا ہے۔

(جامع الترمذی،کتاب النکاح،باب ۱۸،الحدیث۱۱۷۶،ج۲،ص۳۹۲)

وضاحت

    عورت کے معنی ہیں ''مَایُعَارُ فیِ اِظْہَارِہِ'' یعنی جس کا ظاہر ہونا قابلِ عار و شرم ہو ،عورت کا بے پردہ رہنا میکے والوں کے لئے بھی ننگ وشرم ہے اور سسرال والوں کے لئے بھی۔استشراف کے معنیٰ ہیں ''کسی چیز کو بغور دیکھنا یا اس کے معنیٰ ہیں لوگوں کی نگاہ میں اچھا کر دینا تاکہ لوگ اسے بغور دیکھیں۔''عورت جب بے پردہ ہو تی ہے تو شیطان لو گوں کی نگاہ میں اسے بھلی کر دیتا ہے کہ وہ خواہ مخواہ اسے تکتے ہیں ،مثل مشہور ہے کہ پرائی عورت اور اپنی اولاد اچھی معلوم ہوتی ہے اور پرایا مال اور اپنی عقل زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا یہ فرمان بالکل دیکھنے میں آ رہا ہے بعض لوگ اپنی خوبصورت بیویوں سے متنفر ہوتے ہیں دوسری بد صورت عورتوں پر فریفتہ۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۱۶،۱۷)

    آزاد عورتوں کیلئے منہ کی ٹکلی اور دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤں کے سوا سارا بدن عورت ہے۔غیر محرموں سے ان اعضاء کے سوا پورا بدن چھپانا فرض ہے،بلکہ جو ان عورت کو غیرمَردوں کے سامنے منہ کھولنا بھی منع ہے۔سر کے لٹکے ہوئے بال اور گردن اورکلائیاں بھی عورت ہیں ان کا چھپانا بھی فرض ہے۔

( ماخوذازبہار شریعت،حصہ۳،ص۴۸،۴۹)

مدینہ :مزید تفصیل کے لئے ''پردے کے بارے میں سوال جواب '' کا مطالعہ کیجئے ۔
دعا:    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔ یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔

اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

No comments: