Sunday, June 3, 2018
Friday, April 20, 2018
Saturday, April 7, 2018
کرے چارہ سازی زیارت کسی کی
کرے چارہ سازی زیارت کسی کی
بھرے زخم دل کے ملاحت کسی کی
چمک کر یہ کہتی ہے طلعت کسی کی
کہ دیدارِ حق ہے زیارت کسی کی
عجب پیاری پیاری ہے صورت کسی کی
ہمیں کیا خدا کو ہے الفت کسی کی
کسی کو کسی سے ہوئی ہے نہ ہو گی
خدا کو ہے جتنی محبت کسی کی
دم حشر عاصی مزے لے رہے ہیں
شفاعت کسی کی ہے رحمت کسی کی
خدا کا دیا ہے ترے پاس سب کچھ
ترے ہوتے کیا ہم کو حاجت کسی کی
نہ پہنچیں گے جب تک گنہگار ان کے
نہ جائے گی جنت میں اُمت کسی کی
خدا سے دعا ہے کہ ہنگامِ رخصت
زُبانِ حسن پر ہو مدحت کسی کی
کرے چارہ سازی زیارت کسی کی
بھرے زخم دل کے ملاحت کسی کی
صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم
Saturday, March 10, 2018
تیری ﷺ جالیوں کے نیچے تیری ﷺ رحمتوں کے سائے
تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے
کیسی وہاں کی راتیں کیسی وہاں کی باتیں
انہیں پوچھ لو نبی ﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے
نہ یہ بات شان سے ہے نہ یہ بات مال و زر کی
وہی جاتا ہے مدینے آقا ﷺ جسے بلائیں
روزے کے سامنے میں یہ دعائیں مانگتا تھا
میری جاں نکل تو جائے یہ سما بدل نہ جائے
لو چلا ہوں میں لحد میں میرے مصطفی ﷺ سے کہ دو
کہ ہوا تیری گلی کی مجھے چھوڑنے کو آئے
طیبہ کو جانے والے تجھے دیتا ہوں دعائیں
در مصطفی ﷺ پے جا کے تو جہاں کو بھول جائے
وہی غم گسار میرا وہ ظہوریؔ یار میرا
میری قبر پر جو آئے نعت نبیﷺ سنائے
تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے
Subscribe to:
Comments (Atom)