Thursday, October 5, 2017

Karam Jo Ap Ka Aye Syed e Abrar Ho Jay




کرم جو آپ کا اے سیدِ ابرار ہو جائے
تو یہ بدکار بندہ دم میں نیکو کار ہوجائے


جو سر رکھ دے تمہارے قدموں پہ سردار ہو جائے
اور جو تم سے سر کوئی پھیرے ذلیل و خوار ہو جائے



تمہارے حکم کا بندھا ہوا سورج پھرے اُلٹا
اُٹھے انگلی تو ماہ دو بلکہ دو دو چار ہو جائے


ائشارا پائے تو دوبا ہوا سورج پھرے اُلٹا
جو تم چاہو کہ شب دن ہو ابھی سرکار ہو جائے


تمہارے حکم سے لاٹھی مثال شمع روشن ہو
جو تم چاہو تو لکڑی تیز تر تلوار ہو جائے



گناہ کیسے ہی اور کتنے ہی ہیں پر رحمتِ عالم
شفاعت آپ فرماں دیں تو بڑا پار ہو جائے


قوافی اور مضامیں اچھے اچھے ہیں ابھی باقی
مگر بس بھی کرو نوری نہ پڑھنا بار ہو جائے


کرم جو آپ کا اے سیدِ ابرار ہو جائے
صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم